55 RAHMAN
-
55:1
رحمٰن نے
-
55:2
اِس قرآن کی تعلیم دی ہے
-
55:3
اُسی نے انسان کو پیدا کیا
-
55:4
اور اسے بولنا سکھایا
-
55:5
سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں
-
55:6
اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں
-
55:7
آسمان کو اُس نے بلند کیا اور میزان قائم کر دی
-
55:8
اِس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو
-
55:9
انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو
-
55:10
زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لیے بنایا
-
55:11
اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں
-
55:12
طرح طرح کے غلے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی
-
55:13
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
-
55:14
انسان کو اُس نے ٹھیکری جیسے سوکھے سڑے ہوئے گارے سے بنایا
-
55:15
اور جن کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا
-
55:16
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کو جھٹلاؤ گے؟
-
55:17
دونوں مشرق اور دونوں مغرب، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے
-
55:18
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
-
55:19
دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں
-
55:20
پھر بھی اُن کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے
-
55:21
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے؟
-
55:22
اِن سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
-
55:23
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟
-
55:24
اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں
-
55:25
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے؟
-
55:26
ہر چیز جو اس زمین پر ہے فنا ہو جانے والی ہے
-
55:27
اور صرف تیرے رب کی جلیل و کریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے
-
55:28
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟
-
55:29
زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سب اپنی حاجتیں اُسی سے مانگ رہے ہیں ہر آن وہ نئی شان میں ہے
-
55:30
پس اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن صفات حمیدہ کو جھٹلاؤ گے؟
-
55:31
اے زمین کے بوجھو، عنقریب ہم تم سے باز پرس کرنے کے لیے فارغ ہوئے جاتے ہیں
-
55:32
(پھر دیکھ لیں گے کہ) تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاتے ہو
-
55:33
اے گروہ جن و انس، گر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو نہیں بھاگ سکتے اِس کے لیے بڑا زور چاہیے
-
55:34
اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:35
(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے
-
55:36
اے جن و انس، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کا انکار کرو گے؟
-
55:37
پھر (کیا بنے گی اُس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور لال چمڑے کی طرح سرخ ہو جائے گا؟
-
55:38
اے جن و انس (اُس وقت) تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
-
55:39
اُس روز کسی انسان اور کسی جن سے اُس کا گناہ پوچھنے کی ضرورت نہ ہوگی
-
55:40
پھر (دیکھ لیا جائے گا کہ) تم دونوں گروہ اپنے رب کے کن کن احسانات کا انکار کرتے ہو
-
55:41
مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لیے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بال اور پاؤں پکڑ پکڑ کر گھسیٹا جائے گا
-
55:42
اُس وقت تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
-
55:43
(اُس وقت کہا جائے گا) یہ وہی جہنم ہے جس کو مجرمین جھوٹ قرار دیا کرتے تھے
-
55:44
اُسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان وہ گردش کرتے رہیں گے
-
55:45
پھر اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:46
اور ہر اُس شخص کے لیے جو اپنے رب کے حضور پیش ہونے کا خوف رکھتا ہو، دو باغ ہیں
-
55:47
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:48
ہری بھری ڈالیوں سے بھرپور
-
55:49
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:50
دونوں باغوں میں دو چشمے رواں
-
55:51
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:52
دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں
-
55:53
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:54
جنتی لوگ ایسے فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور باغوں کی ڈالیاں پھلوں سے جھکی پڑ رہی ہوں گی
-
55:55
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:56
اِن نعمتوں کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی جنہیں اِن جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جن نے چھوا نہ ہوگا
-
55:57
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:58
ایسی خوبصورت جیسے ہیرے اور موتی
-
55:59
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:60
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے
-
55:61
پھر اے جن و انس، اپنے رب کے کن کن اوصاف حمیدہ کا تم انکار کرو گے؟
-
55:62
اور اُن دو باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے
-
55:63
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:64
گھنے سرسبز و شاداب باغ
-
55:65
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:66
دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے
-
55:67
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:68
اُن میں بکثرت پھل اور کھجوریں اور انار
-
55:69
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:70
اِن نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں
-
55:71
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:72
خیموں میں ٹھیرائی ہوئی حوریں
-
55:73
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:74
اِن جنتیوں سے پہلے کبھی انسان یا جن نے اُن کو نہ چھوا ہوگا
-
55:75
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:76
وہ جنتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے
-
55:77
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے؟
-
55:78
بڑی برکت والا ہے تیرے رب جلیل و کریم کا نام

